ایک نیوز: ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں ڈالے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس میں 20 سالہ جوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاوں 8/1r کے قریب ڈالے اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو ا جس میں چک 12 مراد کا بیس سالہ نوجوان ذیشان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص شدید خمی ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔