ووٹ سے خوفزدہ حکومت عوام اور آئین کا مذاق اُڑا رہی ہے:فواد چودھری

ووٹ سے خوفزدہ حکومت عوام اور آئین کا مذاق اُڑا رہی ہے:فواد چودھری
کیپشن: ووٹ سے خوفزدہ حکومت عوام اور آئین کا مذاق اُڑا رہی ہے:فواد چودھری

ایک نیوز: رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عدالتی احکامات کے باوجود انتخابات روک دیئے گئے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑارہی ہے، اسلام آباد میں ووٹر پولنگ سٹیشن کے باہر کھڑے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 2022 کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، تمام اعشاریے منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔