قرآن پاک بمعہ ترجمہ کا 100 نمبر کا امتحان لازمی قرار

Dec 31, 2022 | 10:54 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز ( عمران لطیف): پنجاب سکول  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے  قرآن مجید  کو  بمعہ ترجمہ لازمی مضمون کے طور پر تمام سرکاری نجی سکولوں میں پڑھایا جانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سکولوں میں قرآن مجید بمعہ ترجمہ مضمون کا الگ سے ٹائم ٹیبل مرتب کیا جائے گا اور قرآن مجید بمعہ ترجمہ کا سال کے آخر میں باقاعدہ سو نمبر کا امتحان لیا جائے گا۔ 

سکول  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے  تمام ڈویژنل ڈائریکٹر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ڈویژنل ڈائریکٹر سکولوں کو خود وزٹ کریں گے۔ وزٹ کے بعد رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کی جائے گی۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کا کہنا ہے کہ قرآن مجید بمعہ ترجمہ  پریڈ نہ پڑھانے والے سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی ۔ 

مزیدخبریں