ایک نیوز : سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ صرف حج اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین ہی آب زم زم لے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تمام ائیرلائنیں جو پاکستان سے سعودی عرب آپریٹ کرتی ہیں ان کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ جس میں تمام ائیرلائنوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر جانے والے پاکستانی مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ پاکستان لا سکتے ہیں۔ وزٹ ویزہ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اب اپنے ہمراہ آب زم زم نہیں لے جا سکتے ہیں۔