ایک نیوز: ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے۔
ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والے سب سے بڑے آمر ثابت ہوئے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی یوں خلاف ورزی پر عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔