ایک نیوز : پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ ماہ انچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد انہوں نے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے ڈھائی سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔ النصر رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر دے گاجو کہ فٹبال کلب کی تاریخ کا سب سے مہنگا معاہدہ ہے۔ انسٹاگرام پر رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے مشترکہ طور پر معاہدے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں رونالڈو کو سعودی کلب النصر کی جانب سے کلب کی جرسی دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ پوسٹ میں کلب انتظامیہ کی جانب سے رونالڈو کو بہترین انداز میں خوش آمدید بھی کہا گیا۔ کلب نے اس معاہدے کو "تاریخ سازی میں" قرار دیا۔کلب نے ایک ٹویٹ میں کہا، "یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو نہ صرف ہمارے کلب کو مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا بلکہ ہماری لیگ، ہماری قوم اور آنے والی نسلوں، لڑکوں اور لڑکیوں کو خود کا بہترین ورژن بننے کی ترغیب دے گا۔"
رونالڈو نے بیان میں کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے یورپی فٹبال میں ہر چیز جیت لی اور اب ایشیا میں اپنے تجربے کو شیئر کرنا چاہتا ہوں۔"میں نئی ٹیم میں شامل ہونے کا منتظر ہوں اور ان کے ساتھ مل کر کلب کو کامیابی حاصل کرنے میں مدد کروں گا۔"
View this post on Instagram
واضع رہے کہ سعودی کلب الہلال نے بھی رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔