نئے سال کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرے سے ہوگا

Dec 31, 2022 | 09:36 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سال 2023 کا آغاز بحرالکاہل میں واقع دائرہ نما جزیرے کرسمس سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس نامی جزیرے میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر 3 بجے ہوگا۔

دوپہر سوا 3 بجے نیوزی لینڈ اور شام 6 بجے آسٹریلیا میں سال 2023 کا آغاز ہوجائے گا۔

دنیا میں نیووے (برطانیہ کے زیرتحت) اور امریکی سمووا وہ آبادی والے مقامات ہیں جو سب سے آخر میں سال نو کا استقبال کرتے ہیں۔

مزیدخبریں