مری،گلگت، ہنزہ اورکالام میں برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ

Dec 31, 2022 | 09:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مری، گلگت، ہنزہ اور کالام میں برف باری نےنظاروں کا حسن  دوبالا کردیا، سیاحوں نے برف باری کے خوب مزے لیے۔

تفصیلات کے مطابق ناران، کاغان، استور، غذر اور دیامر میں بھی برف باری کے بعد بچوں نے موسم کو انجوائے کرنے کیلئے پارکوں کا رخ کرلیا۔

برف باری سے متعدد مقامات پر بند رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام جاری ہے جبکہ نتھیا گلی کے قریب برف میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

شاہراہ قراقرم میں ہنزہ کے قریب ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جبکہ آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے سب ڈویژن شاردہ، اڑنگ کیل، گریس اور تاؤبٹ میں بھی برف باری کے بعد مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

گوپس منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جبکہ اسکردو منفی 7، کالام منفی 5، پارہ چنار اور مالم جبہ منفی 4، چترال، مری اور گلگت منفی 01، پشاور اور کوئٹہ 3، اسلام آباد 5، لاہور 7، کراچی 16 اور لیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں