ایک نیوز :سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ 21 اپریل کو باکس آفس پر دستک دینے جا رہی ہے، یعنی ایشوریہ رائے کی فلم ’پی ایس-2‘ سلمان خان کی فلم کے ایک ہفتے پر 28اپریل کو ریلیز ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شائقین اس بات کو لے کر کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے آئندہ سال ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے والے ہیں۔ دراصل دونوں کی فلمیں ایک وقت میں ریلیز ہونے والی ہیں اور دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کون بازی مار لے جاتا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ اور ایشوریہ رائے کی فلم ’پی ایس-2‘ کی۔ قابل ذکر ہے کہ ’پی ایس-1‘ (پونین سیلون 1) کی زبردست کامیابی کے بعد فلم شائقین کو پی ایس-2‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ منی رتنم کی ہدایت کاری والی دیرینہ فلم ’پی ایس-2‘ کی ریلیز سے متعلق تاریخ کا اعلان گزشتہ روز ہی ہوا ہے۔ یہ فلم 28 اپریل 2023 کو پین انڈیا ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
دوسری طرف سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ 21 اپریل کو باکس آفس پر دستک دینے جا رہی ہے۔ یعنی ایشوریہ کی فلم سے ٹھیک ایک ہفتہ پہلے سلمان کی فلم ریلیز ہو جائے گی۔ اس معاملے میں سلمان خان کے پاس یہ اچھا موقع ہے کہ ایک ہفتے میں وہ اپنی فلم سے شائقین کو متاثر کریں اور آگے اپنی راہیں آسان بنا لیں۔ لیکن اگر ریلیز کے بعد فلم نے کسی بھی سطح پر مایوس کیا تو پھر ’پی ایس-2‘ کے لیے آگے کا راستہ خالی مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں ریلیز ہوئی فلم ’پی ایس-1‘ کا باکس آفس پر ’وکرم ویدھا‘ سے سامنا ہوا تھا۔ دھیمی شروعات کے بعد ’پی ایس-1‘ ہندی بیلٹ میں 5 ہفتے تک چلی تھی اور عالمی سطح پر اس فلم نے 450 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔