تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ، سوات، شانگلہ اپر دیر اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 180 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
زلزلے کے وقت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئےجبکہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔