میر علی اور ٹانک میں آپریشنز،فائرنگ کا تبادلہ،4جوان شہید،2دہشتگرد جہنم واصل

میر علی اور ٹانک میں آپریشنز،فائرنگ کا تبادلہ،4جوان شہید،2دہشتگرد جہنم واصل
راولپنڈی:میر علی اور ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں4جوان شہید اور2دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹانک اور میر علی میں آپریشن کیا گیا جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان بھی شہید ہو گئے ، شہدا میں حوالدار منور،سپاہی ذکاء اللہ، فرحان اورسپاہی شیرازشامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے نام سے ہوئی،دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔