پاکستان صحت کارڈ جیسے انقلابی فیصلے ہر کوئی نہیں کر سکتا،وزیراعظم عمران خان

Dec 31, 2021 | 13:09 PM

admin
لاہور:پنجاب میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی تقسیم کا آغاز ہوگیا اور وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں صحت کارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحت کارڈ جیسے انقلابی فیصلے ہر کوئی نہیں کر سکتا،پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ ملے گا،فلاحی ریاست میں ہرآدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے،ہم فلاحی ریاست کی بنیاد بنانے کےلیےمصروف عمل ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈز ہماری حکومت کا بہترین اقدام ہے، ماضی میں کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کیے۔ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ ملے گا جس کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کرایا جا سکتا ہے، میں نے پہلی بار برطانیہ میں فلاحی ریاست دیکھی جس میں ریاست کے کمزور طبقے کیلئے احساس ہوتا ہے۔ یورپی ممالک میں فلاحی ریاست کا ماڈل نظر آتا ہے لیکن مسلم دنیا اس سےمحروم ہے، فلاحی ریاست عوام کی تمام ضروریات پوری کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کےحکمران کہتے تھے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، کیا ایشین ٹائیگر ریاست مدینہ کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی۔ پاکستان میں وسائل اورخوشحالی مغرب میں زیادہ ہے لیکن بدانتظامی نے صورتحال بگاڑ دی۔
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور میں موجود ہیں، صحت کارڈز کی تقریب کے بعد عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کی تنظیم سازی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امورپر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔
مزیدخبریں