اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں غیرجمہوری رویہ قابل مذمت ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں غیرجمہوری رویہ قابل مذمت ہے:وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں غیرجمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاسی مخالفین پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے جمہوری روایات کی دھجیاں اڑائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا بلا جواز شور شرابا صرف خود نمائی کی ناکام کوشش تھا اوراپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں منفی سیاست کر رہی ہے۔