ایوان صدرکو شہریوں کے لیے یکم جنوری سے کھول دیا جائے گا

ایوان صدرکو شہریوں کے لیے یکم جنوری سے کھول دیا جائے گا
اسلام آباد:ایوان صدرکو شہریوں کے لیے یکم جنوری سے کھول دیا جائے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے احسن اقدام کے تحت ایوان صدر دوپہر ایک سے شام چار بجے تک کھولا جائے گا۔
داخلے کیلئے شہریوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا،ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کیا جائے گا۔کسی کو الیکٹرانک ڈیوائس، موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔