ایک نیوز:رہنما پی ٹی آئی ہمایوں مہمند نے کہا ہے ن لیگ اور ایم کیو ایم بینیفشری پارٹیز ہیں ،ان سے بات نہیں ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام (ایک پاکستان ) میں دوران گفتگو رہنما پی ٹی آئی ہمایوں مہمند نے کہا اگر بات کرنی ہو گی تو شاید حکومتی جماعت ن لیگ سے بات نہ کریں، ن لیگ کی مرکزی قیادت پر کرپشن کے بڑے الزامات ہیں،نوازشریف،شہبازشریف،حمزہ شہبازپر کرپشن کے الزامات ہیں،آصف زرداری پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں، شاید بلاول بھٹو سے بات کرنے کے لئے تیارہوجاؤں۔
انہوں نے کہا محمود اچکزئی کامن اپوزیشن کو لیڈ کررہے ہیں،اگر کوئی کامن اپوزیشن سے بات کرنا چاہتا ہے تو محمود اچکزئی سے بات کرے،اگر پی ٹی آئی سیاسی پارٹی کیساتھ بات کرنا چاہتی ہے تو وہ دوسری بات ہے،پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے،اس کی اتحادی ہے، ن لیگ و ایم کیو ایم بینیفشری پارٹیز ہیں ان سے بات نہیں ہوسکتی ہے ،پیپلزپارٹی سے بلاول بھٹو کی قیادت میں بات شاید بات ہو۔
انہوں نے مزید کہا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کےدوران ان کی ایسی کوئی ڈیمانڈ نہیں کی جو ہم پوری نہیں کرسکتے تھے۔