ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب کے اوپرموجود سمندری طوفان کے حوالے سے آٹھواں الرٹ جاری کردیا ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سمندری طوفان اسنیٰ کا فاصلہ کراچی سے مزید بڑھ گیاہے ۔
سمندری طوفان اس وقت کراچی کے جنوب مغرب میں 370کلومیٹرکی دوری پرموجود ہے، سمندری طوفان کا فاصلہ اورماڑہ سے 250کلومیٹرجبکہ گوادرسے260کلومیٹرکی دوری پرہے،لسبیلہ، آواران،اورماڑہ،پسنی، گوادر، جیوانی، تربت، پنجگور اورگردونواح میں کل رات تک بارش کا امکان ہے،شدید بارشوں سے مکران کے ساحلی علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے یکم ستمبر تک سمندر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے سبب ناہموار ،بہت ناہموار رہنےکا امکان ہے، بلوچستان کے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم ستمبر کی رات تک کھلے سمندر میں نہ جائیں، سندھ کے ماہی گیرکل سے سمندرمیں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔