پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی  

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی  
کیپشن: A big drop in the prices of petroleum products

ایک  نیوز: حکومت  کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان  کردیا ،نوٹیفکیشن جاری۔ 

نوٹیفکیشن کےمطابق پٹرول کی قیمت میں ایک  روپے 86 پیسے کمی  ہوئی ، جس کے پٹرول کی نئی قیمت 260روپے 96پیسے سے کم ہوکر 259 روپے 10 پیسے  ہوگئی، ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 32پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 266روپے 7پیسے سے کم ہوکر 262روپے 75 پیسے ہوگئی۔ 

مٹی کے تیل  کی قیمت 2روپے 15  پیسے کمی کے بعد 171روپے 77پیسے سے کم ہوکر 169روپے 62پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2روپے 97پیسے کمی  ہوئی ، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 157روپے 2پیسے سے کم ہوکر 154روپے 5پیسے ہوگئی۔ 

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024ءسے ہوگا۔