ویب ڈیسک:مسلسل چوتھے روز غزہ کے مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی بمباری سے 42فلسطینی جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ شہر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں، کیمپ کی گلیوں کے اندر اور شہر کے متعدد علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں، چھتوں پر سنائپرز تعینات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہر میں تباہی کی حد بہت زیادہ ہے، خاص طور پر مشرقی محلے اور کیمپ کے اندر تباہی دیکھی جارہی ہے، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ بدھ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں نصیرات کے مغرب میں ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس میں ’ورلڈ کچن‘ تنظیم کے ملازمین مقیم تھے، یہ تنظیم بے گھر افراد کو خوراک فراہم کرتی ہے، اس تنظیم کو اس سے قبل یکم اپریل کو ایک اسرائیلی فورسز کی طرف سے نشانہ بنایا گیا تھا، اس حملے میں تنظیم کے سات ملازمین مارے گئے تھے۔
بمباری میں غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا کے قصبے میں ’انڈونیشیا ہسپتال‘ کے آس پاس، تل قلیبو کے علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے پر بھی 3 فضائی حملے کیے ہیں۔
واضح رہےگزشتہ سال اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، جس سے مجموعی طور پر41 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں بچے اورخواتین میں شامل ہیں۔