نیب نے زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے  کیلئے درخواست دائر کردی

نیب نے زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے  کیلئے درخواست دائر کردی
کیپشن: NAB filed an application to confiscate Zulfi Bukhari's properties

ویب ڈیسک: نیب نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جدائیدادیں ضبط کرنے  کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل پراسیکیوٹر نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں زلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار  دیئے گئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد اور اٹک میں جائیداد ہیں، ان کے 30 پلاٹ سیکٹر سی 16 میں ہیں، سیکٹر سی 15 میں 4 پلاٹ، اٹک میں 1300 کنال اراضی ہے۔

نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ زلفی بخاری کی عدالت میں حاضری یقینی بنانے  کیلئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

 واضح رہے کہ زلفی بخاری نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے شریک ملزم ہیں لیکن مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری ملزم قرار دے رکھا ہے۔