ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا ساتواں الرٹ جاری کردیا۔
سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے، گذشتہ6گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کراچی سے 300 کلو میٹردور جنوب مغرب میں موجود ہے ۔
طوفان اورماڑہ کے جنوب اور جنوب مشرق سے 230 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، گوادر کے جنوب مشرق سے 300کلومیٹر دور ہے ،سمندری طوفان کے زیر اثر کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
بدین ،ٹھٹھہ، سجاول ،حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان اور ٹنڈوالہیار کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے، سمندر میں شدید طغیانی کے باعث سندھ کے ماہی گیر31اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، بلوچستان کے ماہی گیرایک ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواوں اور بارش کا سلسلہ یکم ستمبر تک جاری رہے گا۔