کارسازحادثہ کیس :ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پرآگئی

کارسازحادثہ کیس :ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پرآگئی
کیپشن: Car accident case: The medical report of accused Natasha has come to light

 ایک نیوز: کارسازحادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پرآگئی۔
  میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت نتاشا کے آئس کے نشے کے زیر اثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،نتاشا کے پیشاب میں میتھا فیٹا مائن ( آئس ) کی موجودگی پائی گئی ہے ، ملزمہ نتاشہ کے میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے خون اور پیشاب کے سیمپلزدیے گئے۔
نتاشا کی میڈیکل رپورٹ پرڈائریکٹرلیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ ڈاکٹر سلیم عبدالقدیر کے دستخط موجود ہیں جبکہ ڈاکٹر تحسین شیخ کے بھی دستخط موجود ہیں میڈیکل رپورٹ کی بنا پر دوسرا مقدمہ 30 اگست کو درج کیا گیا۔    

یاد رہے ایک ہفتہ قبل   تیز رفتار گاڑی میں سوار  ملزمہ نے موٹرسائیکل سواروں اور دوسری گاڑیوں کو روند ڈالا تھا، حادثے میں باپ اور  بیٹی جاں بحق  جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔