بجلی کے نرخ کا تعین ،پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

بجلی کے نرخ کا تعین ،پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
کیپشن: Determination of electricity rates, Punjab government's big decision has come out

ایک نیوز:حکومت پنجاب کا بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
سیکرٹری توانائی ڈاکٹر نعیم غوث کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب بجلی کے نرخ کا تعین خود کرے گی، پنجاب حکومت بجلی کی قیمت کا نرخ مقرر کرنے کے لئے اتھارٹی بنائے گی، پنجاب الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی اب بجلی کی قیمت کا تعین کرے گی۔
سیکرٹری توانائی ڈاکٹر نعیم غوث نے کہا کہ نجی سطح پر لگائے گئے گریڈ کے تحت بجلی کا نرخ مقرر کیا جائے گا، پنجاب الیکٹرک ریگولٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری پنجاب کا بینہ دے گی، پنجاب الیکٹرک ریگولٹری اتھارٹی کے باضابط قیام کی منظوری پنجاب اسمبلی دے گی، پنجاب حکومت بجلی موجودہ بلوں میں 46ارب روپے کا ریلیف دے گی۔