ایک نیوز:آج مہنگائی کے ستائے شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے،فیصلہ آج ہوگا، آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے،یکم ستمبر سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی روہے تک کمی کا امکان ہے۔
مٹی کا تیل 1.5 روپے لائٹ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ سے خرید کے تناسب سے کی جائے گی،گزشتہ دو ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئ ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا،اوگرا قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ آج حکومت کو بھجوائے گا ،وزارت خزانہ ورکنگ سے متعلق وزیراعظم سے مشاورت کرے گی، وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے نئ قیمتوں کا اعلان آج رات ہوگا۔