چین کے کاروباری گروپ کا پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

چین کے بڑے کاروباری گروپ کا پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
کیپشن: A major Chinese business group has expressed interest in investing heavily in Pakistan

ایک نیوز: چین کے بڑے کاروباری گروپ ہیگزنگ الیکٹریکل نے پاکستان کے اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ہیگزنگ گروپ چین کے چیئرمین لیانگ ژانگ زہو کی وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی،وفاقی وزیر سے چینی وفد نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رنیوایبل انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا اور فیکٹریاں لگانا چاہتے ہیں،انورٹرز اور بیٹریزی تیاری کا یہ پاکستان میں پہلا با قاعدہ ادارہ ہوگا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سب کو غیر معمولی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، نئی فیکٹریا ں لگانے سے ملک میں ر وزگار کی فراہمی اور ایکسپورٹ کی شرح میں اضافہ ہوگا، سرمایہ کاری بورڈ چین سے پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی اور نئی فیکٹریوں کا بڑے پیمانے پر قیام خوش آئند اقدام ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی چین کے سرمایہ کاروں کے لئے خیر سگالی کا سفیر بننے کے عزم کا اعادہ ،غیر ملکی سرمایہ کاری سے الیکٹریکل کے شعبے میں فیکٹریاں قائم ہونا ملکی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، سرمایہ کاری بورڈ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، چین سے سرمایہ کاری میں ہمارے ادارے بھرپور حصہ لیں گے،دو طرفہ تعاون اور کاروباری سرگرمیوں سے پاک چین دوستی کے لازوال رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔