گورنر سٹیٹ بینک کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟ جانیے

Aug 31, 2024 | 14:28 PM

ایک نیوز: گورنر سٹیٹ بینک کی بھاری بھر کم تنخواہ اور ہوشربا مراعات ،وزارت خزانہ کی قومی اسمبلی کو فراہم کی گئی تفصیلا ت سامنے آگئیں۔
  گورنر سٹیٹ بینک کی موجودہ تنخواہ 48 لاکھ روپے سے زائد ہے، جمیل احمد نے 26 اگست 2022 کو 40 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر منصب سنبھالا، معاہدے کے تحت گورنر سٹیٹ بینک کی تنخواہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ کیا گیا ۔
جمیل احمد 2 سال کے دوران صرف تنخواہ کی مد میں 10 کروڑ روپے سے زائد وصول کرچکے ،سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے ماہانہ تھی، گورنر سٹیٹ بینک کو فرنشڈ گھر، 2 لگژری گاڑیاں ڈرائیورز کے ساتھ ملی ہوئی ہیں ۔
گورنر کو 1200 لیٹر پٹرول کے علاوہ رہائش گاہ کے جنریٹر کا پٹرول بھی سٹیٹ بینک فراہم کرتا ہے ،بجلی ، پانی، گیس ،موبائل فون ، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی لامحدود سہولت بھی مفت حاصل ہے ، گورنر سٹیٹ بینک کے بچوں کی 75 فیصد سکول فیس سرکاری طورپر ادا ہوتی ہے۔
  گورنر سٹیٹ بینک کے4ملازمین کی تنخواہ بھی بینک دیتا ہے ،میڈیکل اور تفریحی الاؤنس کے علاوہ ٹریولنگ الاؤنس بھی حاصل ہے ، گورنر سٹیٹ بینک کی کلب کی ممبر شپ اور ماہانہ چارجز کی ادائیگی بھی مراعات کا حصہ ہے،گورنرسٹیٹ بینک کوریٹائرمنٹ پر گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ بھی ملے گا، گورنر سٹیٹ بینک کو 1800 سی سی کی گاڑی بک ویلیو پر خریدنے کی سہولت بھی حاصل ہے۔   

مزیدخبریں