چیمپئن لیگ کیلئےاقبال سٹیڈیم میں تیاریاں جاری

Aug 31, 2024 | 14:11 PM

ایک نیوز:12 ستمبر سے شروع ہونے والی چیمپئن لیگ کے لئے اقبال سٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں۔
چیمپین لیگ میں ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ کے تمام کھلاڑی شریک ہوں گے ،سٹیڈیم میں ڈریسنگ روم، شائقین کی چئیرز، گراونڈ اور سکور بورڈ کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔
سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش میں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں ہوا تھا، اقبال سٹیڈیم میں چیمپئن لیگ کے سلسلہ میں ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ ہوں گے۔  

مزیدخبریں