سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: Big rise in gold price

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے پر پہنچ گیا۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 پر مستحکم رہی ہے۔