ایک نیوز: نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا،مسلم لیگ ن ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے،معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے، بجلی کے بلوں ،معیشت کی مضبوطی کےلئے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے،گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کےلیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔
اجلاس کے شرکاء نے نوازشریف اورمریم نواز کو بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر خراج تحسین پیش کیا، حقیقی لیڈر شپ کا یہی تقاضا ہے کہ عوام کو ریلیف دیاجائے، شرکاء اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف نے نئی حکومتی معاشی پالیسی بارے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
ن لیگ ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی:نواز شریف
Aug 31, 2024 | 12:27 PM