بازیابی کے بعد بچے کا اغواکار کو چھوڑنے سے انکار

Aug 31, 2024 | 11:54 AM

ویب ڈیسک: پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت میں 2 سالہ مغوی بچے نے بازیابی کے بعد اپنے اغوا کار کو چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے پولیس سٹیشن میں ہنگامہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جے پور پولیس نے بچے کو اغوا کے14ماہ بعد اتر پردیش سے بازیاب کرایا،اس سارے واقعے نے اس وقت ڈرامائی موڑآیا جب پولیس سٹیشن میں بچے کو اغوا کار سےلیا گیا تو بچے نےاونچا اونچا رونا شروع کر دیا اورسارے پولیس سٹیشن کو سر پر اٹھا لیا۔ 
پولیس نے جب ننھے بچےپرِتھوی کو اغواکار سے لیا تو اس نے اغوا کار تنوج چہار کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور دونوں زار و قطار رونے لگے۔
باوجود اس تمام واقعے کے افسران نے بچے کو زبردستی لیتے ہوئےباہر انتظار کرتی والدہ کے حوالے کر دیا،تنوج کا تعلق آگرہ سے ہے اور وہ علی گڑھ میں ریزرو پولیس لائنز میں بطور ہیڈ کانسٹیبل کام کر چکا ہیں۔
اغوا کار مسلسل اپنا بھیس اور رہنے کی جگہ بدل کر ایک برس سے زیادہ عرصے تک پولیس سے بچنے میں کامیاب رہا،وہ بچے کو لے کر بھارتی شہر ورِنداون میں دریائے جمنا کے قریب بنائی گئی ایک جھونپڑی میں رہ رہا تھا۔

مزیدخبریں