ایک نیوز:مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا ہے، مسلم لیگ ن کے ہنگامی اجلاس کی صدارت پارٹی صدر نوازشریف کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہورہا ہے، اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف ، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہیں، اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں پنجاب و اسلام آباد کے بجلی صارفین کےلئےریلیف کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔
صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نوازشریف کو پنجاب و اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پر آئینی ترامیم پر بھی بریفنگ دیں گے۔