ایک نیوز: سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ امریکہ روانہ ہو گئے۔
جسٹس منصور علی شاہ امریکہ میں لیگل سیمینار میں شرکت کرینگے ،جسٹس منصور علی شاہ سیمینار میں لیکچر بھی دینگے جسٹس،منصورعلی شاہ کی 12 ستمبر 2024کو وطن واپسی ہوگی۔
دوسری جانب سینئر ججز پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا۔
وفد میں لاہور، سندھ، پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز ججز صاحبان ، ضلعی عدلیہ کے ججز اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل شامل تھے، مسز مارٹینا پولاسک ، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل سنٹر برائے تنازعات سرمایہ کاری ورلڈ بنک ، زمرک خان اور امریکی محکمہ تجارت کے کمرشل لا ڈویلپمنٹ پروگرام کے دیگر ممبران بھی وفد کے ہمراہ تھے۔