ایشوریا نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کردیے

Aug 31, 2024 | 10:32 AM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سپر ہیروسلمان خان اور ایشوریا رائے کےایک دوسرے سے جدا ہونے کے باوجود بھی لوگ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں،مداحوں کو ان کی ہر چیز میں دلچسپی رہتی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق سلمان کو مبینہ طور پر2001میں ایشوریہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے کافی ہنگامہ کیاتھا اور انہوں نے ایش کے گھر جانے کی بھی کوشش کی تھی, انڈیا میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان وہاں شادی کے لیے ایشوریا کوپرپوز کرنے آئے تھے لیکن ایشوریہ شاسی کیلئےتیار نہیں تھیں۔
 اس سب تماشے کے باوجود ایشوریہ نے سلمان کو اپنے گھر میں آنے دیا لیکن انکے رشتے میں دراڑ آچکی تھی،سال2002میں ایشوریہ رائے نے عوامی سطح پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی اور سلمان پر کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
ایشوریا کا کہنا تھا کہ وہ سلمان کے ساتھ انکے بدترین دور میں انکے ساتھ رہیں لیکن بدلے میں انکو  زبانی، ذہنی بدسلوکی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا،اپنے زمانے میں بالی ووڈ کی خوب صورت ترین ہیروئنز میں شمار ہونے والی اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ اپنے رشتے کو نہایت ناخوش گوار تجربہ قرار دیا تھا۔
اس حوالے سے ایشوریہ کا دعویٰ تھا کہ سلمان خان کے رشتے دار اور دوست انکی ساکھ اور کاروباری رابطوں کو نقصان پہنچانے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔

مزیدخبریں