اے این ایف کی منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری،11ملزمان گرفتار

اے این ایف کی منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری،11ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations against drug smugglers continue, 11 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق 9 کاروائیوں میں 1کروڑ روپے مالیت کی90کلو سے زائد منشیات برآمدہوئی ہےجبکہ 11ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے، لاہور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے2کلو چرس برآمد ہوئی۔
 پشاور میں کوریئر آفس میں انگلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام ہیروئن برآمد، جی ٹی روڈ شیخوپورہ کے قریب دو ملزمان سے48کلو چرس برآمد، پنجگور سے25کلو چرس برآمد، اوکاڑہ میں ملزم سے 8کلو چرس برآمدہوئی۔
 حب سے2کلو ہیروئین اور2کلو افیون برآمد،جی ٹی روڈ اسلام آباد پر دو ملزمان سے3کلو چرس برآمد، سہراب گوٹھ کراچی کے قریب3ملزمان سے 2کلو چرس برآمد، پشاور میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے100گرام آئس اور 200 ایکسٹیسی گولیاں برآمدہوئیں ہیں۔
  گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔