مون سون بارشیں:بلوچستان میں ہونیوالے نقصانات بارے رپورٹ جاری

مون سون بارشیں:بلوچستان میں ہونیوالے نقصانات بارے رپورٹ جاری
کیپشن: Monsoon rains: Report on damages in Balochistan continues

ایک نیوز: بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی ہے۔
مون سون بارشوں سےابھی تک 13بچوں سمیت 29جاں بحق ہو چکے ہیں، بارشوں کےدوران 11 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، بارشوں سے866گھر مکمل منہدم اور13ہزار 986 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کوئٹہ کا کہنا ہے کہ بارشوں سےایک لاکھ 9 ہزار 903افراد متاثرہوئے، طوفانی بارشوں سے 58ہزار799 ایکڑ پرفصلیں تباہ اور41کلو میٹر سڑکیں متاثر اور ہوئیں اور4ہیلتھ کیئریونٹس کو بھی نقصان پہنچا  ہے۔
 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کےدوران 373مویشی ہلاک ہوئے ، بارشوں سے7 پلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔    

دوسری جانب  خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات میں 88 افرادجاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 43بجے19خواتین اور 26 مرد شامل ہیں،  بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات میں  129 افراد  زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 61بچے29خواتین اور 39مرد شامل ہیں۔