دوسرا ٹیسٹ: بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹیسٹ: بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: Second Test: Bangladesh's fielding decision after winning the toss against Pakistan

ایک نیوز: پاکستان اوربنگلا دیش کے مابین کھیلےجانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں،قومی ٹیم میں سپنرابرار احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کوشامل کیا گیا ہے۔
خٰال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں تھا  اور میچ ٹاس بھی نا ہوسکا۔ 
بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی بیشتر آؤٹ فیلڈ پر پانی جمع تھااور پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلا دیش کو  0-1 کی برتری حاصل ہے۔