دبئی :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

Aug 31, 2023 | 23:44 PM

ایک نیوز : متحدہ عرب امارات   نے مسلسل تیسرے  ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ یکم ستمبر سے ہوگا، نئی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔متحدہ عرب امارات میں سپرپیٹرول 98 کی قیمت 3.14 درہم سے بڑھا کر 3.42 درہم لیٹر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ پیٹرول95 کی قیمت 3.02 درہم سے بڑھا کر 3.31 درہم لیٹر کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں