ایک نیوز :ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دو ماہ میں ہدف سے زائد محصولات جمع کرلئے، دو ماہ میں ایف بی آر نے ہدف سے 24 ارب روپے زائد ریونیو حاصل کیا۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے 1183 ارب روپے کے مقابلے میں 1207 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے، ماہ اگست میں 649 ارب روپے کے مقابلے میں 669 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، انکم ٹیکس کی مد میں 488 ارب روپے محصولات جمع کئے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایف بی آر نےسیلز ٹیکس کی مد میں 473 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 57 فیصد اضافی ٹیکس جمع کئے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 166 ارب روپے ٹیکس جمع کیاگیا۔