ایک نیوز :اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق اوگرا نے سوشل میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی خبروں کی خبروں کی تردید کردی ،ترجمان اوگرانے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی خبریں بے بنیاد ہیں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق پاکستان کی نگران حکومت نےاگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10-24 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہےجس کے مطابق 22 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 312 روپے اور ڈیزل کی قیمت 19 روپے 60 پیسے اضافے کے بعد 323 روپے پر پہنچ گئی۔