ایک نیوز :بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے بھارت واپس پہنچ گئیں۔
تفصیلات کےمطابق بھارت پہنچنے پر ایئرپورٹ سے باہرنکلتے ہی منتظرکھڑے کئی صحافیوں نے جب اداکارہ کو راکھی ساونت کے نام سے مخاطب کیا تو انہوں نے کہا کہ ’راکھی نہیں، فاطمہ بولو‘۔جس کے بعد وہاں کھڑے تمام رپورٹرز نے انہیں فاطمہ کہنا شروع کر دیا۔
اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کیلئے گئی تھیں۔وطن واپسی پر ایئرپورٹ پرمداحوں نے پھولوں کے ہارپہنا کر ان کا استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر ایک آدمی نے ان کے گلے میں ہار ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ پیچھے ہٹ گئیں اور اس شخص کے ہاتھ سے ہار لے لیا۔جبکہ جب ایک خاتون نے فاطمہ کو ہار پہنایا توانہوں نے ان خاتون کو ہار ڈالنے کی اجازت دیدی ۔
ایک رپورٹر نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کیا ہے تو اداکارہ کا کہنا تھا،’خدا نے مجھے اسی طرح بنایا ہے، وہ مجھ سے اسی طرح محبت کرتا ہے جیسی میں ہوں، اس لیے مجھے دستاویزات یا میرا نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کے لیے اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا۔