بیرون ملک تعلیم اور نوکری کاجھانسہ :نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

Aug 31, 2023 | 18:54 PM

ایک نیوز :لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں سوشل میڈیاپر دوستی کے بعد بیرون ملک تعلیم اور نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر دو افراد نے نویں جماعت کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا گیا۔غالب مارکیٹ کے علاقے میں سوشل میڈیاپر دوستی کے بعد بیرون ملک تعلیم اور نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر دو افراد نے نویں جماعت کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،(و) نامی لڑکی کی سوشل میڈیا پر عدنان ارشد سے دوستی ہوئی جس نے لڑکی کو بیرون ملک تعلیم دلوانے اور نوکری کا جھانسہ دیکر ہوٹل میں لے جا کر اپنے دوست حسین سے ملکر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کی ۔

جبکہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں نوکری کا جھانسہ دیکر دو افراد نے جواں سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس کے مطابق ملزم محبوب نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ (ع) نامی لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر جنسی درندگی کا نشانہ بنا یا،مناواں کے علاقے میں پیسے واپس دینے کے بہانہ سفاک ملزم نے خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کی ۔ ملک کاشی نامی ملزم نے (ش) نامی خاتون کو اپنے دوست کے گھر بلوا کر پنتالیس ہزار روپے واپس دینے کے بہانے جنسی درندگی کا نشانہ بنا یا جبکہ مصری شاہ کے علاقے میں نوکری کا جھانسہ دیکر سفاک ملزم نے شادی شدہ خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ۔سفاک ملزم لیاقت نے اپنے دوست صدیق کی بیوی کو گرلز ہاسٹل میں نوکری کا جھانسہ دیکر ایک مکان میں لے جاکر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ۔

مزیدخبریں