شیخوپورہ:سکول میں واٹر کولر سےپانی پینے گیا پہلی کلاس کا طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Aug 31, 2023 | 16:33 PM

ایک نیوز: شیخوپورہ گورنمٹ ایم سی بوائز ہائی سکول میں کرنٹ لگنے سے پہلی جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا ہے طالب علم ریحان کی ہلاکت الیکٹرک واٹر کولر شارٹ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ جنڈیالہ روڈ پر واقع گورنمٹ ایم سی بوائز ہائی سکول میں کرنٹ لگنے سے پہلی جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔طالب علم ریحان کی ہلاکت الیکٹرک واٹر کولر شارٹ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے  6 سالہ طالب علم چھٹی ہونے سے قبل پانی پینے گیا اور الیکٹرک واٹر کو چھونے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔

کم سن لخت جگر کی موت کی خبر سنے ہی والدین غم سے نڈھال ہیں افسوس ناک واقع کی خبر سنتے ہی ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔ والدہ کا کہنا ہے کہ میرے لخت جگر کی موت سکول انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ہوئی ہے واقع پر سی او ایجوکیشن نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے تھانہ بی ڈویژن پولیس موقع پر پہنچ کاروئی میں مصروف ہے ۔

مزیدخبریں