مارکنگ سنٹر سے بورڈ امتحانات کے پیپرز چوری، بچے نمبر لگاتے رہے

Aug 31, 2023 | 15:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین میں بننے والے مارکنگ سنٹر سے ساہیوال اور سرگودھا بورڈ کے پیپرز کے بنڈلز چوری ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ساہیوال بورڈ انگریزی مضمون اور سرگودھا بورڈ کے فزکس کے مضمون کے ایک ایک بنڈلز چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہےجبکہ کے مارکنگ سنٹر میں پیپرز کو پرائیویٹ سکول وکالجز کے طالبعلموں کیجانب سے پیپرز کی مارکنگ کرنے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

  مارکنگ سنٹر سے پیپرز گھروں میں بھی چیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مارکنگ سنٹر پرائیویٹ افراد کیجانب سے پیپر چیک کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ فوٹیج میں پرائیویٹ سکول وکالجز کے طالبعلموں کو مارکنگ سنٹر میں پیپرز چیک کرتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-31/news-1693478876-1512.mp4

واقعہ میں ملوث کسی بھی ذمہ داران کو بچانے کی اعلی افسران کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔ واقعہ میں سنٹر سپروائز فروا نقوی اور لیکچرار نوید عالم کیخلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی جا سکی ہے۔بنڈلز چوری کا مقدمہ کنٹرولر ڈاکٹر نوید عظمت کی مدعیت تھانہ اے ڈویژن میں درج کرلیا گیا ہے۔واقعہ میں براہ راست ملوث زمہ داران کو بچانے کی اعلی افسران کی سر توڑ کوشش کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مزیدخبریں