پاک بحریہ کا برطانوی رائل نیوی کے ساتھ بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشق کا انعقاد

Aug 31, 2023 | 15:31 PM

ایک نیوز: پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی نے بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشق وائٹ اسٹار کا انعقاد کیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس اصلت اور پی این ایس تیمور جبکہ رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لینکیسٹر نے شرکت کی۔ 

مشق میں پاک بحریہ کے میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ، پاک فضائیہ کے طیاروں اور رائل نیوی کے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ 

مشق میں شریک برطانوی رائل نیوی کے ڈپٹی کمانڈر برائے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز نے پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران  سے ملاقاتیں کیں۔ یہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں۔ 

مزیدخبریں