سانحہ 9 مئی، ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ سمیت 77 ملزمان کاجسمانی ریمانڈ منظور

Aug 31, 2023 | 15:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں عدالت نے 77 ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات  کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس پر سماعت کی ۔مختلف مقدمات میں نئی دفعات شامل کرنےکے معاملہ میں عدالت نے ڈ اکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اور  اعجاز چوہدری سمیت77 ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

عدالت میں ڈ اکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اور  اعجاز چوہدری، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت 77 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمہ طیبہ عنبرین ، خدیجہ شاہ ، شگفتہ بی بی ، صنم جاوید ، عائشہ علی بھٹہ کو بھی عدالت پیش کیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ 108/23 اور 1271/23 میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جیل میں شامل تفتیش کیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

مزیدخبریں