حلیم عادل شیخ کی رہائی کےبعدفوری گرفتاری

حلیم عادل شیخ کی رہائی کےبعدفوری گرفتاری
کیپشن: حلیم عادل شیخ کی رہائی کےبعدفوری گرفتاری

ایک نیوز:کراچی میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا، وکلا کی رہائی کی درخواست، عدالت نے دلائل طلب کر لئے، پریڈی تھانے کی نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی،جہاں سے حلیم عادل شیخ کی دوبارہ گرفتارکرکےساتھ لےگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی منتظم عدالت کے باہر سے حلیم عادل شیخ کو رہائی کے بعد پھر پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس حلیم عادل شیخ کو لیکر روانہ ہو گئی۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف گزشتہ روز بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا،مقدمہ کار سرکار میں مداخلت پر درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ  روز سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا آج انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو تحریک انصاف کے وکلا نے عدالت سے ملزم کی رہائی کی درخواست کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ 21 اگست سے 4 ستمبر تک پشاور ہائی کورٹ سے ٹرانزٹ ضمانت پر ہیں۔پولیس کی جانب سے گرفتاری عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے کچھ دیر کے سماعت ملتوی کرتے ہوئے وکلا سے دلائل طلب کر لئے۔