ایک نیوز: وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کی ہدایت پر چیف میٹروپولیٹن آفیسر نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث سہولت کاروں کے تبادلے کر دیے۔
رپورٹ کے ماطبق وزیر بلدیات عامر میر کا کہنا ہےکہ اپنے محکمے میں موجود کرپٹ مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ بلدیات میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث 23 سہولت کاروں کے شعبے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کی ہدایت پر چیف میٹروپولیٹن آفیسر نے سہولت کاروں کے تبادلے کر دیے ہیں،سہولت کاری مہیا کرنے والے ملازمین میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ میں طویل عرصہ سے تعینات تھے۔
قبل ازیں محکمہ بلدیات میں افسران اور بلڈنگ انسپیکٹرز کے تبادلے بھی عمل میں لائے جا چکے ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث سہولت کار بلڈنگ انسپیکٹر ز سے بھی زیادہ سرگرم تھے۔پلاننگ کے شعبہ سے بے دخل کیے جانے والے 23 ملازمین کو دوسرے محکمے میں رپورٹ کرنے کا حکم کیا گیا ہے۔وزیر بلدیات عامر میر کی ہدایات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن بھی جاری ہے ۔
عامر میر کا کہناہےکہ بلڈنگ انسپیکٹر ز اور پلاننگ کے عملہ کے بعد پٹواریوں اور بلڈنگ سروئیرز کا محاسبہ کیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات سے کرپشن کے خاتمے تک احتساب کا عمل جاری رہے گا۔کرپٹ مافیا اور کالی بھیڑیں زیادہ دیر سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔