آصف زرداری کے پھر دبئی میں ڈیرے، اہم ملاقاتیں، ملکی صورتحال پر مشاورت

آصف زرداری کے پھر دبئی میں ڈیرے، اہم ملاقاتیں، ملکی صورتحال پر مشاورت
کیپشن: Asif Zardari's camp in Dubai again, important meetings, consultations on the country's situation

ایک نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری ایک مرتبہ پھر دبئی پہنچ گئے۔ جہاں انتہائی اہم ملاقاتوں میں ملکی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت دبئی میں موجود ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری دبئی میں موجود ہیں۔ سابق وزراء ناصر شاہ اور شرجیل میمن بھی دبئی پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ اور شرجیل میمن سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم مشاورت کریں گے۔ 

ملاقات میں خصوصی طور پر سندھ کی سیاست اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔