ایک نیوز: بھارتی شہر احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈول کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے کے میچ کے تمام ٹکٹس صرف ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 29 اگست کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ) کے ٹکٹنگ پارٹنر نے پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی فروخت کے لیے اپنی خصوصی پری سیل ونڈو کا آغاز کیا تو صرف ایک گھنٹے میں تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔بھارت اور پاکستان کے میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا دوسرا راؤنڈ 3 ستمبر کو ہوگا، تاہم یہ ممکن ہے کہ تمام ٹکٹس تیزی سے فروخت ہو جائیں گے۔
29 اگست کو شام 6 بجے پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس فروخت ہونا شروع ہوئے جس کے ایک گھنٹے بعد تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے تھے۔آئی سی سی کے ٹکٹنگ پارٹنر ’بُک مائی شو‘ کی ویب سائٹ پر پاکستان اور بھارت کے میچ پر ’سولڈ آؤٹ‘ لکھا تھاجبکہ بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے دیگر 8 ٹیموں پر کچھ بھی نہیں لکھا تھا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کا کہنا ہےکہ ’آج کی ٹکٹوں کی فروخت صرف ان لوگوں کے لیے تھی جن کے پاس ماسٹر کارڈ (کریڈٹ یا ڈیبٹ) تھے، ہر شخص کو زیادہ سے زیادہ دو ٹکٹ خریدنے کی اجازت تھی۔تاہم یہ ممکن ہے کہ 3 ستمبر کو دوبارہ ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار شائقین کی گنجائش ہے لہذا 3 ستمبر کو کافی تعداد میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچز میں ایک شخص دو ٹکٹ خرید سکتا ہے جبکہ دیگر میچز میں ایک شخص 4 ٹکٹس خرید سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 10 ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ورلڈ کپ 2023 پانچ اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں ہوگا۔