ایک نیوز: سامسنگ کے مقابلہ میں اوپو نے جدید ترین فولڈ ایبل موبائل فون متعارف کرا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیمسنگ کے فلپ فون کے جواب میں اوپو نے نیا فولڈیبل فون متعارف کروایا ہے۔ اوپو کا نیا اوپو فانڈ این 3 فلپ کو چین میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کا تازہ ترین کلیم شیل فولڈ ایبل اسمارٹ فون ہے۔ اس اسمارٹ فون میں 6.80 انچ AMOLED ڈسپلے اور 3.26 انچ کور ڈسپلے ہے۔ اس کے علاوہ یہ پہلا کلیم شیل فولڈ ایبل اسمارٹ فون ہے جس کے پیچھے تین کیمرے ہیں۔
اوپو فانڈ این 3 فلپ کی ابتدائی قیمت CNY 6,799 (تقریباً 77,000 روپے) رکھی گئی ہے۔ یہ فون تین رنگوں کے آپشنز میں لانچ کیا گیا ہے،اس کی فروخت 8 ستمبر سے شروع ہوگی۔ اوپو نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس فون کی عالمی لانچ بھی جلد ہی کی جائے گی۔
اوپو فانڈ این 3 فلپ کی خصوصیات کے بارے میں بات کریں تو یہ فون اینڈرائیڈ 13 پر چلتا ہے اور اس میں 120Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.80 انچ کا AMOLED ڈسپلے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 3.26 انچ کا کور ڈسپلے بھی ہے۔ اس فون میں کور ڈسپلے عمودی طور پر منسلک ہے
اس نئے فولڈ ایبل فون میں اوکٹا کور میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 9200 پروسیسر ہے جس میں 12 جی بی تک ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج ہے۔فوٹو گرافی کے لیے، فون کے پچھلے حصے میں 50میگا پکسل پرائمری کیمرہ، 8MP الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ اور 32MP ٹیلی فوٹو سینسر ہے۔ سیلفیز اور ویڈیو کالنگ کے لیے فون کے فرنٹ پر 32MP کیمرہ ہے۔
سیکورٹی کے لیے یہاں فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ ماونٹ ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لحاظ سے فون میں 5جی، Wi-Fi، بلوٹوتھ اور NFC کی سپورٹ ہے
اوپو کا سامسنگ کے مقابلہ میں انتہائی سستا فولڈ ایبل فون
Aug 31, 2023 | 13:22 PM