ایک نیوز: بجلی کے اضافی بلوں پر عوامی احتجاج ملک بھر میں جاری ہے اور عوام کا پارہ ہائی ہوچکا ہے۔ جس کے بعد واپڈا ملازمین کو بھی عوامی ردعمل کا خوف ستانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں بجلی بلوں میں اضافے اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف عوامی احتجاج کے نتیجہ میں واپڈا ملازمین بجلی کے بل تقسیم کرنے پر خوف زدہ ہیں۔
جہلم کے نواحی علاقے بڑا گواہ اور اطراف میں واپڈا ملازم بجلی کے سینکڑوں بل تقسیم کرنے کی بجائے ہوٹل پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ جس کی وجہ سے درجنوں دیہاتوں کے صارفین تک بجلی کے بل نہیں پہنچ سکے۔
بجلی کے بل نہ ملنے کی وجہ سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ پڑگیا ہے۔ فوٹیج میں ہوٹل پر پڑے بجلی کے بلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔